برطانوی اداکار رسل برانڈ کو جنسی حملوں کے جرم میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

image

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور 3 جنسی حملوں کے جرم میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ رسل برانڈ کو سزا ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی، جہاں 7 الزامات پر ایک ماہ تک مقدمہ چلنے کے بعد جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔ ان پر 2004 سے 2009 کے دوران 6 خواتین کے ساتھ جنسی جرائم کے الزامات تھے۔

دوسری جانب عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی رسل برانڈ پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد انہیں رسل کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس بلانا پڑی تھی۔ جمائما نے کہا کہ وہ مقدمے میں گواہی دینے والی خواتین کے ساتھ کھڑی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US