پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 523.08 پوائنٹس کمی کے بعد 178,812.16 پوائنٹس پر آگیا۔

مارکیٹ میں آٹو موبائل، سیمنٹ، بینکنگ، تیل و گیس اور آئل مارکیٹنگ کے شعبوں میں فروخت کا رجحان رہا، جبکہ حبکو، ایس ایس جی سی، ماری، پی پی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، این بی پی اور یو بی ایل کے حصص بھی منفی زون میں رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 5,448.56 پوائنٹس اضافے کے بعد 179,335.24 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US