دو موکل دینے کا جھانسہ، خاتون سے 25 لاکھ روپے بٹور لیے

image

سوشل میڈیا پر قرآنی وظائف اور موکل فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر خاتون سے 25 لاکھ روپے ہتھیانے والی جعلی پیرنی کے خلاف این سی سی آئی اے کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے رقم ریکور کروا دی۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق متاثرہ خاتون سیدہ ارجمند نے شکایت درج کروائی تھی کہ سوشل میڈیا پر ’’قرآنی وظائف‘‘ نامی پیج چلانے والی خاتون نے پریشانیاں دور کرنے، وظائف بتانے اور دو موکل فراہم کرنے کے نام پر ان سے رقم وصول کی۔

متاثرہ خاتون نے نومبر 2025 میں مختلف بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے منتقل کیے، تاہم بعد میں انہیں فراڈ کا علم ہوا۔

این سی سی آئی اے کراچی زون نے شکایت پر تحقیقات شروع کیں اور کارروائی کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کے تمام 25 لاکھ روپے واپس ریکور کروا دیے۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں کو سوشل میڈیا پر جعلی پیروں، عاملوں اور روحانی علاج کے نام پر رقم بٹورنے والے عناصر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US