آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے ماہلی بریڈ مین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے 132 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 24ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دوسرا ون ڈے اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔