نیوزی لینڈ کو اپنی ہی سرزمین پر 7 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں بھارت نے فیصلہ کن میچ میں 22 رنز سے کامیابی حاصل کر کے چار میچز کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 209 رنز بنا سکی، جس میں نمن دھیر اور اکشر پٹیل کی اہم اننگز شامل تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹنگ لائن بھارتی فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، عاقب نبی اور یش ٹھاکر کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی، جبکہ میچ کی آخری وکٹ اکشر پٹیل کے حصے میں آئی جنہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے دوران بھارتی کپتان شریاس ائیر نے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے 36ویں اوور میں پہلی بار اسپن بولنگ متعارف کروائی، جو 2002 کے بعد کسی بھی ون ڈے اننگز میں بھارت کی جانب سے اسپنرز کا سب سے تاخیر سے استعمال ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے بیرونِ ملک اپنی پہلی ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔