سعودی عرب نے یمن میں حکومتی فورسز کی پسپائی اور حوثی جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے کمانڈر فہد السلمان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ چیف آف جنرل سٹاف فیاض الرویلی کو ذمہ داری سونپی ہے۔ دوسری جانب سعودی اتحاد نے حوثیوں کے دو ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حوثیوں نے سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 88 حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یمنی حوثیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی: سعودی عرب نے اتحادی فوج کے کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا