پاکستان اور فن لینڈ کا توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

پاکستان اور فن لینڈ نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا نے ملاقات کی، جس میں توانائی، پیٹرولیم اور معدنیاتی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مزید فن لینڈ کی کمپنیوں کو راغب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں ڈی ریگولیشن اور اصلاحات کا عمل جاری ہے، جبکہ معدنیاتی شعبے کی ترقی اور جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کو مضبوط بنانا اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں تنوع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان معدنی وسائل کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US