190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر کل سماعت ہوگی

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر کل سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے کیس میں فریقین کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی جانب سے علاج کی غرض سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لیے متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس پر بھی سماعت کے دوران عدالت سے استدعا کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US