مغلپورہ گاڑیاں جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت چیلنج

image

لاہور ہائیکورٹ نے مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے کیس کے حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل طلب کرلیے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US