عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 93 ڈالر سے نیچے آگیا

image

امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخائر میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.65 فیصد کمی کے بعد 85.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ خام تیل 0.17 فیصد سستا ہوکر 92.98 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 80 ہزار بیرل جبکہ پیٹرول کے ذخائر میں 51 لاکھ 20 ہزار بیرل اضافہ ہوا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی نہ آسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US