آبنائے ہرمز: اماراتی آئل کمپنی کے جہاز پر حملے میں 11 افراد زخمی، ایک لاپتہ

image

آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی ایک تیل کمپنی کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ 17 نومبر کی شام پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کا ایک فرد لاپتہ ہو گیا ہے جس کی بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حملے کے بعد جہاز پر موجود عملے کے دیگر تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم اس واقعے میں 11 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس واقعے کے بعد سمندری راستوں کے تحفظ اور جہاز ران عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US