راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستانی بولر ثاقب خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر

image

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے اہم بولر ثاقب خان انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بائیں ہیمسٹرنگ میں تناؤ کی وجہ سے وہ اب اس مقابلے میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے اور اس وقت ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

ثاقب خان نے سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز میں اپنے دوسرے اوور کے دوران لاہیرو یوڈارا کی وکٹ حاصل کی، جس کے فوراً بعد تکلیف کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، جبکہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی وہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US