سینڈ پیپر اسکینڈل: کرکٹ آسٹریلیا کا انڈیپینڈنٹ فورم بنانے کا اعلان

image

کرکٹ آسٹریلیا نے 2018ء کے دورۂ جنوبی افریقا میں پیش آنے والے سینڈ پیپر اسکینڈل کے معاملے پر ایک انڈیپینڈنٹ فورم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون اور سی ای او ٹوڈ گرینبرگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فورم اس دورے میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے ہوگا تاکہ وہ اس واقعے سے متعلق اپنی یادداشتیں اور مؤقف ایک خفیہ، آزاد اور محفوظ ماحول میں بیان کرسکیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس معاملے پر کوئی نئی تحقیقات شروع نہیں کی جائیں گی، اور یہ فیصلہ کھیل کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے کیونکہ اس حوالے سے جاری بحث کھیل سے توجہ ہٹانے کا باعث بن رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 2018ء کے اس دورے کے حوالے سے بہت سے مختلف اور متضاد بیانات سامنے آئے تھے، جن کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی کتاب "صبر" میں انکشاف کیا تھا کہ سینڈ پیپر کے معاملے سے پوری ٹیم آگاہ تھی۔ اس دعوے کی حمایت اسکینڈل میں سزا پانے والے ڈیوڈ وارنر اور سابق فاسٹ بولر چیڈ سیئرز نے بھی کی تھی، جبکہ موجودہ کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پوری ٹیم کے اس میں ملوث ہونے کی نفی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US