’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

image

”وہ میرے بہترین دوست تھے، کاش میں ان کے ساتھ کچھ اور وقت گزار پاتی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک سال نہیں بلکہ پوری زندگی گزر گئی ہو۔ ہر لمحہ، ہر چیز مجھے ان کی یاد دلاتی ہے۔“

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر دھرمیندر کی پہلی برسی پر ایک خصوصی انٹرویو میں ان کے ساتھ گزارے گئے 45 برسوں کی یادیں تازہ کیں۔

78 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کے ساتھ گزارے گئے لمحات ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں، لیکن کسی عزیز کی جدائی کے لیے انسان کبھی تیار نہیں ہوتا۔

ہیما مالنی نے وقت کے ساتھ غم کم ہونے کے خیال سے بھی اختلاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اپنی رفتار سے آگے بڑھتی رہتی ہے، مگر کسی اپنے کو کھونے کا درد اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔

بالی ووڈ کی اس مقبول جوڑی نے حقیقی زندگی کے ساتھ فلمی پردے پر بھی خوب شہرت حاصل کی۔ دونوں کی یادگار فلموں میں ’شعلے‘، ’سیتا اور گیتا‘ اور ’ڈریم گرل‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سینما کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US