پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 178,542 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 68 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث ایک لاکھ 78 ہزار 113 پوائنٹس تک گر گیا۔ بعدازاں مارکیٹ میں تیزی سے بحالی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,068.43 پوائنٹس اضافے کے بعد 178,542 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US