فیفا کا ڈیٹا ہیک، اعلیٰ حکام کے مالی اور قانونی ریکارڈ تک رسائی

image

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ادارے کی محدود ذاتی اور کاروباری معلومات تک غیر قانونی رسائی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے ملازمین کا روپ دھار کر ادارے کے سسٹم تک رسائی حاصل کی، جبکہ سائبر حملے میں فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا۔

ہینڈسم بوائے ہیکنگ کلب نامی گروپ نے 12 گیگا بائٹس سے زائد ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں مالی ریکارڈ، قانونی دستاویزات اور اعلیٰ حکام کی معلومات شامل ہونے کا بتایا گیا ہے۔

فیفا نے نجی معلومات کی چوری اور آن لائن تشہیر کی مذمت کرتے ہوئے اسے رازداری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US