پاکستان کے رانا عرفان اسنوکر ورلڈ کپ کے چیمپئن بن گئے

image

پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے گئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچوں فریم جیتے اور محمد آصف کو کوئی فریم نہ جیتنے دیا۔

ایونٹ میں پاکستان کے چاروں کیوئسٹس کوارٹر فائنل تک پہنچے جبکہ سیمی فائنل میں بھی تین پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US