پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے سیزن کے لیے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے کم کرکے 8 کردی گئی۔
کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ منیبہ علی، نشرح سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔
اسی طرح عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں جگہ دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔