رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا کو 318 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 42ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔