لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ملتان روڈ کا اے کیو آئی 500 ریکارڈ

image

فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا، شہر کے علاقے ملتان روڈ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، جسے انتہائی آلودہ قرار دیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کی صورتحال سنگین ہے، گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 417 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرگودھا، سیالکوٹ اور ملتان بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں موسم خشک اور سرد ہے، جہاں موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US