اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے محبت اور رومانوی کہانیوں سے متعلق دلچسپ مؤقف پیش کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل محبت کی کہانی 30 سے 35 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے، جبکہ نوعمری کی محبت دراصل ہارمونز اور جسمانی کشش کا نتیجہ ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ ہندی سنیما میں نوعمری کی رومانوی کہانیوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، حالانکہ ان کے نزدیک یہ حقیقی محبت کے بجائے ہارمونز کی کہانیاں ہوتی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ حقیقی محبت اس وقت شروع ہوتی ہے جب انسان خود کو سمجھنے اور رشتوں کی اہمیت جاننے لگتا ہے۔

پنکج ترپاٹھی نے مزید کہا کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں جن میں رشتوں کی گہرائی، پختگی اور باہمی سمجھ بوجھ کو اہمیت دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US