بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

image

پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیٹ فلکس سے پاکستانی سیریز بلاک کرنے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور اداکار انہیں اس اقدام پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسی بھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداکاروں اور فنکاروں میں فرق ہونا چاہیے، آرٹ وہ آخری ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے لوگوں کو آپس میں جوڑ سکتا ہے۔

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے بعد بھارت میں وی پی این ڈاؤن لوڈز میں 70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ناظرین کو اپنی پسند کا مواد دیکھنے کی آزادی ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US