غیر آئینی اقدامات اور مسلح جتھوں کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

image

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقہ کار اور مسلح جتھوں کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مسائل کے حل کے لیے آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، تمام مسائل آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امن و استحکام کے لیے بات چیت کے عمل کو ضروری سمجھتی ہے، تاہم غیر آئینی اقدامات اور مسلح گروہوں کی سرگرمیاں قابل قبول نہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دینے اور شہر میں امراض قلب کے اسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران آزاد کشمیر میں الیکٹرک بسیں بھی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US