پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب روانہ ہونے والے پاکستانی فوجی دستوں کے لیے الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق یہ دستے سعودی عرب میں طے شدہ دفاعی تعاون کے تحت ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب میں دفاعی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پاکستانی فوجی دستے تعینات: آئی ایس پی آر