انڈیا کی ریاست گجرات میں ایک بھینس نے ایسے بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کا جسم تو ایک ہے لیکن اس کے دو سر ہیں۔ یہ واقعہ منفرد قرار دیا جا رہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق جنین کی ابتدائی نشوونما کے دوران اگر خلیے درست طور پر تقسیم نہ ہوں تو ایک ہی جسم کے ساتھ دو سروں یا دو چہروں والا جانور پیدا ہو سکتا ہے۔
مقامی آبادی کے بعض افراد اس واقعے کو ’قدرت کا کرشمہ‘ قرار دے رہے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ ایک نایاب پیدائشی خرابی ہےدو دھڑ والے انسانوں کے بارے میں تو بعض واقعات آپ کی نظر سے بھی گزرے ہوں تاہم انڈیا کی ریاست گجرات میں ایک بھینس نے ایسے بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کا جسم تو ایک ہے لیکن اس کے دو سر ہیں۔
یہ واقعضلع بناس کانٹھا کی تحصیل وڈگام کے گاؤں دلوانہ میں پیش آیا جس نے گاؤں اور متعلقہ خاندان میں حیرت اور تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔
بچھڑے کے مالک خاندان کے افراد نومولود کی خصوصی دیکھ بھال کر رہے ہیں تاہم ویٹرنری سائنس کے مطابق اسے معجزہ قرار نہیں دیا جاتا۔
غیر معمولی بچھڑے کو جنم دینے والی یہ بھینس بابوجی ٹھاکر نامی شخص کی ہے۔
اس خبر کے تیزی سے پھیلنے کے بعد آس پاس کے دیہات ہی نہیں بلکہ دیگر علاقوں سے بھی لوگ دو چہروں والے اس بچھڑے کو دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
مقامی سطح پر بعض لوگ اس واقعے کو قدرت کا معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جنین کی ابتدائی نشوونما کے دوران اگر خلیے درست طور پر تقسیم نہ ہوں تو ایک ہی جسم کے ساتھ دو سروں یا دو چہروں والا جانور پیدا ہو سکتا ہے۔
ویٹرنری ماہرین اسے جینیاتی یا حمل سے متعلق ایک نہایت نایاب پیدائشی خرابی قرار دیتے ہیں۔
آس پاس کے دیہات ہی نہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ بچھڑا دیکھنے کے لیے آ رہے ہیںاس نوعیت کے واقعے پر یقین کرنا مشکل
دلوانہ گاؤں کے مویشی پالنے والے چنداجی بابوجی ٹھاکر نے بی بی سی گجراتی کو بتایا کہ ’میری بھینس نے ایک ایسے بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کا جسم ایک ہے لیکن اس کے دو سر ہیں۔‘
انھوں نے حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ کہاکہ بچھڑے کی پیدائش معمول کے مطابق ہوئی، تاہم اسے دیکھ کر خاندان کے افراد حیران رہ گئے۔
چنداجی ٹھاکر کے مطابق ’اس نوعیت کے واقعات کے بارے میں پہلے سنا ضرور تھا، لیکن پہلی بار اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اس خبر کے پھیلنے کے بعد آس پاس کے دیہات کے علاوہ کھیرالو، وِس نگر اور پالن پور جیسے علاقوں سے بھی لوگ بچھڑے کو دیکھنے کے لیے ہمارے گھر آ رہے ہیں۔‘
چنداجی ٹھاکر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے لیے اس نوعیت کے واقعے پر یقین کرنا مشکل ہے۔ ان کے بقول بعض مقامی افراد اسے ’قدرت کا کرشمہ‘ قرار دے رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کہ ’لوگوں کی اتنی بڑی تعداد اس کو دیکھنے ہمارے گھر آ رہی ہے کہ ہم خود بھی اسے دیکھ کر حیران ہیں۔‘
ڈاکٹراس کوغیر معمولی واقعہ نہیں سمجھتے جانوروں کے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
کسی جانور کے ایک دھڑ میں دو سر ہونا بظاہر حیران کن بات لگتی ہے تاہم ماہرینِ حیوانات کے مطابق یہ کوئی معجزہ نہیں بلکہ ایک نایاب پیدائشی خرابی ہے۔
ماہرین کے مطابق جنین کی ابتدائی نشوونما کے دوران اگر خلیے درست طریقے سے تقسیم نہ ہوں تو ایک ہی جسم کے ساتھ دو چہروں یا دو سروں والا جانور پیدا ہو سکتا ہے۔
ویٹرنری ماہرین اس کیفیت کو جینیاتی یا حمل کے دوران پیدا ہونے والی ایک نہایت نایاب پیدائشی خرابی قرار دیتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، تاہم ماضی میں بھی مختلف جانوروں میں ایسی مثالیں سامنے آ چکی ہیں۔
ان کے مطابق اس طرح کے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، تاہم یہ حیاتیاتی طور پر قابلِ فہم ہیں اور انھیں سائنسی نقطۂ نظر سے غیر معمولی جنینی نشوونما کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔
چنداجی بابوجی ٹھاکر کے خیال میں یہ ان کے علاقے میں پیش آنے والا قدرت کا ایک کرشمہ ہےدو سر والے جانوروں کی متوقع عمر
گاندھی نگر کے سرکاری ویٹرنری ہسپتال کے ویٹرنری افسر ڈاکٹر جِگر کانسارا کے مطابق جنین کی ابتدائی نشوونما کے دوران خلیوں کی تقسیم سے سب سے پہلے ایک ایمبریو (جنین) بنتا ہے، اور بعدمیں اسی سے پورا جسم تشکیل پاتا ہے۔
انھوں نے بی بی سی گجراتی کو بتایا کہ جنینی نشوونما کا یہ عمل انسانوں اور جانوروں سمیت تمام جانداروں میں یکساں ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کانسارا کے مطابق بعض اوقات انسانوں میں ایک جیسے جڑواں بچوں (Monozygotic Twins) کی پیدائش ہوتی ہے جو اس وقت ممکن ہوتی ہے جب خلیوں کی تقسیم کے دوران ایک جنین دو حصوں میں تقسیم ہو جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہی عمل جانوروں میں بھی ہوتا ہے، لیکن بعض صورتوں میں خلیے مکمل طور پر الگ نہیں ہو پاتے۔ اگر خلیوں کی تقسیم کا عمل درمیان میں رک جائے تو ایک ہی جسم کے ساتھ دو سروں والے جانور پیدا ہو سکتے ہیں۔ سائنسی اصطلاح میں اس کیفیت کو ڈائی سیفلی (Dicephaly) کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر کانسارا کے مطابق خلیوں کی نامکمل تقسیم کے نتیجے میں دیگر غیر معمولی جسمانی نقائص بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بعض اوقات جسم کے مختلف حصے آپس میں جڑے رہ جاتے ہیں، جبکہ بعض صورتوں میں سر غیر معمولی طور پر بڑا ہو سکتا ہے۔
ان کے بقول یہ صورتحال جینیاتی سطح پر جینز کی تقسیم میں خرابی کے باعث پیدا ہوتی ہے، تاہم اب تک ایسا کوئی مخصوص جین شناخت نہیں کیا جا سکا جسے براہِ راست اس کیفیت کا ذمہ دار قرار دیا جا سکے۔
نومولود جانور کی متوقع عمر کے حوالے سے ویٹرنری ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے زیادہ تر جانور پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد مر جاتے ہیں۔ بعض صورتوں میں اگر وہ زندہ رہ بھی جائیں تو ان کی مکمل نشوونما نہیں ہو پاتی اور وہ معمول کی زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہوتے۔