چیئرمین پی سی بی کا سرفراز احمد کو فون ، توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز رکھنے کی ہدایت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے کہا ہے کہ وہ بھارت سے شکست اور تنقید کو بھول کر اپنی توجہ آئندہ چار میچوں پر مرکوز کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیلی فون کیا جس کے دوران احسان مانی نے سرفراز احمد کو تاکید کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ کرکٹ ورلڈ کپ پر مرکوز رکھیں ، بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان اپنے آئندہ میچز جیت کر میگا ایونٹ کی فائنل فور ٹیموں میں جگہ بنا سکتا ہے ۔

انھوں نے سرفراز احمد سے کہا کہ وہ عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور من گھڑت خبروں پر بالکل بھی توجہ نہ دیں بلکہ آئندہ میچز میں کامیابی کی حکمت عملی تیار کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.