شاہد کپور کا فلمی معاوضہ کرینہ، پریانکا اور دپیکا سے زیادہ

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بالی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ ڈبل کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اطلاعات ہیں کہ اب شاہد کپور ایک فلم کا معاوضہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی اب ڈیمانڈ 35 کروڑ روپے فی فلم ہو گی۔ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا 12، 12 اور کرینہ کپور 10 کروڑ روپے فی فلم لیتی ہیں جو ملا کر 34 کروڑ بنتا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.