ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا، 3 سال میں صورتحال بہتر ہو جائیگی: گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو سے تین سال میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔اسلام آباد میں عالمی اقتصادی فورم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ قرضوں اور بجٹ خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان دونوں مسائل کو حل کر رہے ہیں۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت بھرپور کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ کوششوں سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہو کر ماہانہ 1 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت کی بہتری کی راہ گامزن ہے، ایک سال میں حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پاکستان کی معیشت کو دو چیلنجز درپیش ہیں۔ پہلا کرنٹ اکاونٹ خسارہ تاریخی بلند سطح یعنی ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو کم ہو رہا ہے۔ کچھ سال قبل ماہانہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ زیرو تھا۔ دوسرا بڑا چیلنج مالیاتی خسارہ ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.