شاہ رخ خان ہارر سیریز پروڈیوس کرنے کے لیے تیار

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن کیا کسی نے سوچا تھا کہ وہ ڈراؤنی فلموں کا بھی حصہ بن سکتے ہیں؟اگر نہیں تو دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نیٹ فلکس کی ہارر سیریز کی مشترکہ پروڈکشن کرنے جارہے ہیں تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ شاہ رخ خود اس کا حصہ بنتے نظر آئیں گے یا نہیں۔شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز ایک ڈراؤنی سیریز کی پروڈکشن کررہے ہیں جسے ان کے ساتھ گورو ورما بھی پروڈیوس کریں گے۔اس سیریز کی ہدایات

پیٹرک گراہم اور نکھل مہاجن دیں گے۔خیال رہے کہ پیٹرک گراہم اس سے قبل ردھیکا آپٹے کی نیٹ فلکس پر سامنے آنے والی سیریز’’گھول‘‘ کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔اس نئی ہارر سیریز کا نام بیتال رکھا گیا ہے جس میں ونیت کمار سنگھ اور اہان کمرا کام کرتی نظر آئیں گی۔ویسے تو اب تک شاہ رخ خان نے خود اس سیریز میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا، البتہ امید ہے کہ وہ خود بھی اس سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں رومانوی، کامیڈی اور منفی ہر طرح کی اداکاری کی ہے، البتہ آج تک وہ کسی فلم میں مداحوں کو ڈراتے نظر نہیں آئے۔البتہ ان کی فلمیں ’’بھوت ناتھ‘‘،’’چمتکار‘‘ اور’’پہیلی‘‘ بھوتوں کی کہانی پر ہی مبنی تھیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.