جاپان کی نجی کمپنی میں آتش زنی کی واردات سے 33 افراد ہلاک

جاپان کی نجی کمپنی میں آتش زنی کی واردات سے 33 افراد ہلاکٹوکیو: (19 جولائی 2019) جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آتش زنی سے 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے معروف کمپنی ’کیوٹو اینی میشن‘ کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ آگ نے تیزی سے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود عملے کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ آگ سے جھلس کر 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

واقعے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کے مقاصد بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کی اینی میشن بنانے میں جاپان بھر میں مشہور ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.