نازش جہانگیر نے محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات کا جواب دے دیا

ماڈل نازش جہانگیر نے اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب دے دیا۔ محسن عباس حیدرکی اہلیہ فاطمہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نجی زندگی کے حوالے سے کشیدگی اور شوہر کی بیوفائی کا ذکر کرتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے کہ محسن عباس انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ کراچی میں ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تھے۔ ان الزامات کے جواب میں انسٹا گرام پراپنی پوسٹ کے کیپشن میں نازش جہانگیرنے لکھا کہ’’ میں ایک ایسی قوم سے ہوں جہاں بنا ثبوت اور سچ جانے 2 عورتوں کے ساتھ الگ الگ طرح کا سلوک کیا جاتا ہے‘‘۔ نازش کے مطابق جو بھی سچ ہے سب کے سامنے آجائے گا۔ فاطمہ نے بغیرکسی ثبوت کے میرے لئے لکھا کہ میں ان کے شوہر کے ساتھ تھی اور سب نے مجھ پر گھر توڑنے والی عورت ہونے کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے لکھا کہ اپنی عقل استعمال کریں۔ اگر فاطمہ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہوتا تووہ اسے پوسٹ کرتی جیسے کہ اس نے تشدد کی تصاویرپوسٹ کیں۔ فاطمہ ڈیلیوری سے ایک روز قبل میرے ساتھ ٹیلیفون کال پر تھی۔ میں نے اسے مبارکباد بھی دی تھی۔ اس وقت محسن کراچی میں شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ نازش نے واضح کیا کہ اگر فاطمہ گھریلو تشدد کا شکار ہے تو مجھے اس سے ہمدردی ہے لیکن میں اس بات کا اعلان کرتی ہوں کہ ان دونوں کی شادی شدہ زندگی کے مسائل کی وجہ میں نہیں ہوں۔ صرف محسن عباس حیدرہی اس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے میرا نام اس معاملے میں کیوں گھسیٹا گیا جس نے تمام میڈیا کے سامنے میرا تشخص برباد کردیا۔ میں اب تک حیران ہوں کیونکہ میں اس قسم کی نہیں کہ کسی کے کردار کے بارے میں بات کروں۔ میرے لیے یہ ایک شرمناک اقدام ہے۔ میں یہی کہنا چاہوں گی کہ اس سب سے صرف فاطمہ ہی نہیں گزری بلکہ میں بھی متاثر ہوئی ہوں کیونکہ ذاتی جھگڑوں میں میرا نام لینے سے مجھے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ نازش نے لکھا کہ فاطمہ خود مجھ سے بات کیا کرتی تھی اور شادی کے حوالے سے ذاتی زندگی بھی ڈسکس کرتی تھی حتیٰ کہ اپنے حاملہ ہونے کے دوران بھی فاطمہ مجھے کال کیا کرتی تھی۔ اگر میں اس کے شوہر کے ساتھ ہوتی تھی تو پھر وہ مجھے کال یا مجھ سے بات کیوں کرتی؟۔ نازش کے مطابق میں اپنے دفاع میں بہت سے سوالات کرسکتی ہوں لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔ میرے لیے یہ صورتحال بہت پریشان کن ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کروں گی۔ محسن عباس میرا بہت اچھا دوست ہے اور اس کی اہلیہ بھی تھی۔ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ ایسا کیا ہوا جو فاطمہ نے اس معاملے میں مجھے ملوث کردیا اور کہ اس نے میرا نام کیوں لیا اور مجھے ان چیزوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جو میں کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پرانسٹا اسٹوریز کا ایک اسکرین شاٹ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں نازش نے محسن کی دو تصاویر پر لکھا ہے ’’الحمداللہ ۔ ۔ یہ مکمل طور پر میرا ہے‘‘۔ اس اسکرین شاٹ کے حوالے سے نازش کوکافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب محسن عباس حیدر نے بھی لاہور میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں اہلیہ کی جانب سےعائد کردہ الزامات کو رد کرتے ہوئے انہیں ثبوت پیش کرنے کو کہا ہے۔ Curated by Kokab Mirza.

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.