گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ لیتھیم کی بیٹریاں لگیں گی

حکومت نے ملک کا پہلا اسپیشل آٹو اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل سے نہیں بلکہ بجلی سے چلیں گی۔

پاکستان میں آلودگی میں 43 فیصد حصہ گاڑیوں کے دھوئیں کا ہوتا ہے۔ پاکستان میں اب گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ لیتھیم کی بیٹریاں لگیں گی۔

پہلے مرحلے میں 2 اور 3 اسٹروک گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ بیٹریز لگیں گی۔ اس کے علاوہ ایک نئی منی سلو سروس گاڑی متعارف کروائی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بتایا کہ چین کی طرز پر ایک چھوٹی آہستہ رفتار سے چلنے والی گاڑی متعارف کروائی جاہری ہے  35 سے 40 میل کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔

اس کے علاوہ چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت قائم کی جائے گی جس کے لئے اسپیشل آٹو اکنامک زون کا منصوبہ ہے۔ ان بیٹریز میں استعمال ہونے والا لیتھیم بھی پاکستانی استعمال کیا جائیگا۔

نئے آٹو اکنامک زون سے جہاں ماحول میں بہتری آئے گی،وہیں بڑی مد میں سی این جی اور پٹرول کی کھپت میں کمی سے ملکی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.