بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک جوان، پانچ شہری شہید

راولپنڈی: (20 اکتوبر 2019) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں۔ گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج ایک سپاہی اور پانچ شہری ہوگئے۔ پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب نو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے بھرپور جوابی ردعمل پر بھارت نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں بھارتی فوج کو اشتعال انگیزیوں سے پہلے یہ سوچنا چاہیے تھا۔ پاک فوج ایل او سی پر ریہنے والے کا معصوم شہریوں کو کا تحفظ یر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہکوٹ اور نوشیری سیکٹرز پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر گولہ باری۔ پاک فوج کا بھرپور جواب۔ جوابی کاروائی میں نو بھارتی فوجی ہلاک کئی زخمی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نےاشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو بنکرز تباہ ہوگئے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے پاک فوج کا ایک سپاہی جبکہ پانچ شہری شہید جبکہ دو سپاہیوں سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت جعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے اراکین، عالمی و ملکی میڈیا آزاد کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔ یہ آزادی مقبوضہ کشمیر میں دستیاب نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے اپنے ہلاک اور زخمیوں فوجیوں کو اٹھانے کیلئے سفید جھنڈا لہرایا۔ بھارتی فوج کو اشتعال انگیزیوں سے پہلے یہ سوچنا چاہئے تھا اور فوجی آداب کا خیال رکھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناناچاہئے تھا۔ ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی موثر جواب دیتے ہوئے ہر حال میں ایل او سی پر رہنے والے معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.