موبائل فون کی درآمد میں نمایاں اضافہ

مالی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں نے رواں مالی سال تین ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ کرڈالا، تین ماہ میں 42 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کيے گئے۔

غیررجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فون پر سخت حکومتی شرائط اور پابندی کے بعد حکومتی خزانے میں اضافی ڈیوٹی جمع ہونے لگی، رواں مالی سال کے پہلے تين ماہ میں موبائل فون کی درآمد 42 ارب 40 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں صرف 24 ارب 72 کروڑ ماليت کے موبائل فون درآمد کيے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فون کی روک تھام کيلئے حکومتی اقدامات سے ٹیکس اور ڈیوٹی بھی بڑھ رہی ہے۔

دوسری طرف روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی کی وجہ سے موبائل فون کی درآمد پر اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.