برطانوی شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے، سالگرہ کا جشن جاری

لندن (این این آئی) برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور ملکہ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے، برطانیہ میں شہزادے کی سالگرہ کا جشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس 14نومبر 1948 کو لندن میں پیدا ہوئے۔ شہزادہ چارلس دو جون 1953 کو اپنی والدہ کی تاجپوشی پر ولی عہد بنے جبکہ 1970میں انہوں نے گریجویشن کیا جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی بحری اور ہوائی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔ شہزادہ چارلس کی شادی 29 جولائی 1981ء کو لیڈی ڈیانا سے انجام پائی لیکن اختلافات کے باعث ان میں 1996ء میں علیحدگی ہوگئی۔ بعدازاں شہزادہ چارلس نے اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر سے 2005میں دوسری شادی کر لی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.