پریکٹس میچز سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  اور چیف سلیکٹر مصبا ح الحق کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچز سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہوں کہ پریکٹس میچز سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، آسٹریلیا اے کے خلاف بولرز اور بیٹسمین بہت اچھا کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تمام  کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کھلاڑی ایڈجسٹ ہو رہے ہیں، انہیں کنڈیشنز کا پتہ چل گیا کہ یہاں کیسے کھیلنا ہے، میرے خیال میں اس چیز کاسیریز میں پاکستان ٹیم کو  بہت فائدہ ہو گا۔

مصباح الحق کو کوچ بنانا غلط فیصلہ ہےمصباح الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں اعتماد ہے اور وہ کچھ الگ کرکے آسٹریلیا میں تاریخ بنانا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر  ہیں لیکن ان کو گیند پر شاندار کنٹرول حاصل ہے۔ ایکشن بھی بہترین اور وہ جانتے ہیں کہ کہاں اور کس لینتھ پر بولنگ کرنا ہے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہاں آسٹریلیا میں بھی گہرا تاثر چھوڑا، ان کی بولنگ میں اتنی جان ہے کہ ٹیم کے لیےمیچ ونر ثابت ہوسکیں۔

آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے،مصباح الحقمصباح الحق نے کہا بیٹسمین خواہ کوئی بھی ہو، بولروں کو پلان کے مطابق بولنگ کرنا ہو تی ہے اور تسلسل کے ساتھ اچھی بولنگ کرکے ہی بیٹسمینوں کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے پلانز ہیں، کوشش ہو گی کہ بولر ایسی جگہ پر بولنگ کریں کہ بیٹسمینوں سے غلطیاں ہوں۔

‏ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی  میں ہم اچھا نہیں کھیلے  تاہم اب ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہو چکی ہے۔ٹیسٹ ایک بالکل مختلف فارمیٹ ہے، اس میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان  اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.