گیم آف تھرونز میں برہنہ مناظرشوٹ کرنےپرمجبورکیاگیا

امریکا کی شہرہ آفاق  ڈرامہ سیریز’’ گیم آف تھرونز ‘‘میں مرکزی کردار نبھانےوالی اداکارہ  ایمیلیا  کلارک نے انکشاف کیاہےکہ سیریزمیں انہیں برہنہ مناظر شوٹ  کرنے پرمجبورکیاگیاتھا ۔

 غیر ملکی  خبررساں ادارے کوانٹرویومیں امریکی اداکارہ  نےانکشاف کیاکہ فینٹسی  ڈرامہ سیریز ’’گیم  آف تھرونز‘میں انہیں برہنہ مناظرکی عکس بندی پرمجبورکیاتھاتاکہ ’’گیم آف  تھرونز‘‘کے مداح   ان سے  مایوس  نہ ہوں۔

اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ اس حوالےسےمیں سیٹ پرموجود لوگوں سےلڑتی تھی کہ مجھے کیمرے  میں  برہنہ نہیں دیکھایاجائےگاجس پرمجھےکہا گیاکہ ایسا کرکے میں گیم آف تھرونزکےمداحوں کو   مایوس  کردوں گی۔

 

اس ڈرامےمیں ایمیلیا کلارک نےاداکار جیسن مومواکےساتھ جنسی مناظربھی شوٹ کروائے،وہ اس سیریز میں جیسن کےکردارکی اہلیہ بنی تھیں۔

  گیم آف تھرونزمیں بولڈمناظر کی عکس بندی کے حو الےسےایمیلیانےکہا کہ میں نےڈرامہ اسکول سے  تعلیم مکمل کی ہی تھی کہ اس پروجیکٹ کوسائن کرلیابعدازاں اسکرپٹ ملنےکےبعد مجھےاندازہ ہواکہ  اس میں کئی بولڈسین بھی ہیں۔

تاہم ایمیلیا کلارک کےمطابق ‘جب میں ایسے مناظر شوٹ کروانے گئی تو پہلے سیزن میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، میں اس سے قبل کسی فلم سیٹ کا حصہ نہیں بنی تھی لیکن اب میں ایک فلم سیٹ پر بغیر لباس کئی افراد کے درمیان موجود تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آرہا تھا کہ میں خود سے کیا چاہتی ہوں۔

انہوں نےبتایاکہ’’شو کے پہلےسیزن میں،مناظر شوٹ  کرواتی،اس کےبعد میں واش روم جاکرروتی اورپھر واپس آکرشوٹنگ کاآغازکردیتی اورپھروہی شوٹ ہوتاجس میں مجھےبرہنہ دکھایاجاناتھا۔

واضح رہےکہ اس شہرہ آفاق ڈراماسیریل کاآغاز 2011 میں ہواتھا،جبکہ رواں  سال اپریل میں  اس کاآٹھواں اورسیزن ریلیزکیاگیاتھا۔ جبکہ رواں سال اپریل میں  اس ڈرامے کا  آٹھواں اورآخری سیزن ریلیزکیاگیاتھا ، تاہم جتنی کامیابیاں اورتعریفیں گزشتہ  تمام سیزنزنے حاصل کی تھیں،آخری سیزن اس میں  کامیاب نہ ہوسکا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.