ڈالرکی قیمت میں 20 پیسےاضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے دن(پیر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ دن 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 60 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔

جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.