فیس بک کا ڈیٹا دوسری ایپس پر شیئر ہو سکے گا، فیچر متعارف

اہور:  سوشل میڈیا کی مشہور ایپ فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین فیس بک سے تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر ڈیٹا کو دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کر سکیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلہ میں صارفین فیس بک تصاویر اور ویڈیوز کو گوگل فوٹوز پر شیئر کر سکیں گے، فیس بک ڈیٹا کے محفوظ ٹرانسفر کے لئے انکرپشن کا استعمال کرے گا جسکی وجہ سے صارفین کو ٹرانسفر کے وقت پاس ورڈ درکار ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کے نئے فیچر کا تجربہ سب سے پہلے آئر لینڈ کے صارفین کریں گے، 2020ء کے پہلے چھ ماہ میں دنیا بھر کے صارفین فیس بک کے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے نئے فیچر کو ڈیٹا پورٹیبلٹی کہا جاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.