پنڈی ٹیسٹ، خراب موسم کے باعث صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا

راولپنڈی(24 نیوز) پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز خراب موسم کا شکار ہو گیا، صرف 18.2 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا ،دھنن جایا ڈی سلوا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ نیروشن ڈک ویلا 33 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مہمان ٹیم کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا نے کہا کہ پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ 3 سو سے پہلے سری لنکا کو آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 59 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.