ریگل آٹو موبائلز نے اپنی گاڑی پرنس پرل کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا

کراچی (نیوز ڈیسک )ریگل آٹوموبائلز نے اپنی گاڑی پرنس پرل کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران گاڑی کو پیش کیا گیا جس کے بارے میں تفصیلات کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں۔800 سی سی پرنس پرل یکم فروری 2020 سے صارفین کو دستیاب ہوگی اور یہ براہ راست براوو اور 660 سی سی آلٹو کو ٹکر دے گی۔یہ گاڑی ممکنہ طور پر مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ورژن میں دستیاب ہوگی جبکہ قیمت کا بھی فی الحال اعلان نہیں کیا گیا مگر امکان ہے کہ یہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے سے ساڑھے 10 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے قیمت کا اعلان اس لیے نہیں کیا کیونکہ وہ فروری سے قبل روپے اور ڈالر کی قیمت کو مدنظر رکھ کر حتمی قیمت طے کرنا چاہتی ہے۔یہ گاڑی 800 سی سی انجن سے لیس ہوگی جس میں 4 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ہوگی جو فی لیٹر 18 کلومیٹر کی ایوریج دے گی جبکہ دیگر فیچرز جیسے پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، 5.8 انچ کا انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین سسٹم، بلیوٹوتھ اور ایس ڈی کارڈ، اسکرین مررنگ، اے سی سسٹم اور دیگر نمایاں ہوں گے۔گزشتہ سال یونائیٹڈ براوو گاڑی کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا جو سوزوکی مہران کے مقابلے پر پیش کی گئی تھی۔پاک سوزوکی نے 2019 میں مہران کی پروڈکشن ختم کرکے نئی 660 سی سی آلٹو کو متعارف کرایا اور پرنس پرل مہران کو ختم کیے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.