کاش کہ ہم سستا حج کرواسکتے، وفاقی وزیر مذہبی امور بے بس

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج سستا نہ کرنے کا عندیہ دیتے  ہوئے کہا  ہےکہ کاش ہم حج سستا کرواسکتے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم حج سستا کرسکیں۔حج پیکج میں اضافےکی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی جلد تیارکرکے اعلان کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ جب وزیر اعظم  وعمران خان نے مجھے وزیر مذہبی امور بنایا تو میں نے اس وزارت سے بچنے کی کوشش کی تاہم ان کے کہنے پر یہ وزارت قبول کرلی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حجاج کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے تاہم اس وزارت میں انتہائی اہم اور باریک کام ہوتا ہے۔یہ دو دھاری تلوار ہے اگر کوتاہی ہوئی تو اس کی بڑی پکڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج مینجمنٹ کے طور پر انتہائی مشکل کام ہے۔ اتنے لوگوں کو اکھٹا رکھنا مشکل کام ہوتا ہے، حج میں دنیا  بھر سے مختلف قسم کے لوگ آتے ہیں۔

نیا ڈرائیونگ لائسنس آپکی جان کا محافظ ہوسکتا ہےوفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کو حج کے اجتماع کا انتظام کرنے پر داد دیتا ہوں۔حج کا اہتمام کروانا حوصلے اور ہمت کا کام ہے۔

پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج آپریٹرز کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی شکایات ہیں۔مجھ پر سیاسی دباؤ ہے کہ تمام کوٹہ سرکاری کوٹہ میں لے آئیں لیکن حکومت کی کئی طرح کی مجبوریاں ہوتی ہیں،ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور پرائیوٹ حج آرگنائزرز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت پر تنقید ہوتی ہے کہ کرتار پور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا۔کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟تنقید کرنے والے حقائق کو نہیں دیکھتے،کرتار پور لوگ تانگے پر آجاسکتے ہیں لیکن حج پر ایسی سہولت نہیں ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.