نیا ڈرائیونگ لائسنس آپکی جان کا محافظ ہوسکتا ہے

نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے حکومت کی جانب سے خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کو حکومت کی جانب سے فری میڈیکل کٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈرائیونگ لائسنس کا کہنا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کوفری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پرائیویٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ترجمان نے کہا میڈیکل کٹ میں جان بچانےوالی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی ، جس میں دل کادرد، سردرد کی گولی سے پیٹ خراب ہونے تک کی گولی شامل ہیں جبکہ میڈیکل کٹ میں ڈریسنگ پٹی، قینچی اورسنی پلاسٹ بھی موجود ہوگی۔

دیارِغیرمیں پاکستانی ڈرائیورنےدل جیت لیادوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی میں لا ئسنس کا حصو ل آسان ہے یا دشواراس بات کا اندازاہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

 لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہر میں تین مقامات ناظم آباد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ ہزاروں شہری لائسنس بنوانے آتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.