انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ:آج بھارت جاپان سے اوربنگلہ دیش سکاٹ لینڈ سے ٹکرائے گا

جنوبی افریقہ: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔جس میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہو گا جبکہ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں گی۔ انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں گذشتہ روز دو میچز کھیلے گئے تھے جس میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے تھے۔ آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نائیجریا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 70 رنز سے زیر کیا تھا۔ایونٹ میں آج کے روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہو گا جبکہ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں گی۔دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.