فاٹا کے سینیٹرز کی 8 نشستیں چاروں صوبوں میں تقسیم کر دی جائیں : چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فاٹا کے سینیٹرز کی 8 نشستیںچاروں صوبوں میں تقسیم کرنے کے لئے چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سینیٹرجاوید عباسی کوخط لکھ دیا۔ جی این این کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم میں فاٹا کے 8 سینیٹرزکے الیکشن سے متعلق شق کو نکال دیا گیا تھا، جس سے سینیٹ ارکان کی تعداد 96 ہوجائے گی، آئینی ترمیم میں کہا گیا تھا کہ فاٹا سے سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے، فاٹا سے چار سینیٹرز کی مدت مارچ 2021 اور بقیہ چار ممبرز کی مدت مارچ 2024 میں ختم ہو جائے گی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.