سائنسدانوں کی نئی تحقیق: کیا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے؟

Getty Images

امریکہ اور برازیل کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ذہنی دباؤ ممکنہ طور پر بالوں کو سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا کہ اُن کے جسم کے وہ خلیے جو جلد اور بالوں کے رنگ کا تعین کرتے ہیں، وہ ان تجربوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کی تاب نہ لا سکے اور تکلیف کے باعث انھیں نقصان ہوا۔

اس نتیجے کے کچھ عرصے بعد اتفاقی طور پر محققین نے دیکھا کہ کالے بالوں والے چوہوں کے بالوں کا رنگ سفید ہو گیا۔

محققین نے کہا کہ اس تجربے کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مزید تحقیق کی جانی چاہیے تاکہ ایسی دوا ایجاد کی جا سکے جو بالوں کو سفید ہونے سے روک سکے۔

اسے حوالے سے مزید پڑھیے

عمومی طور پر مردوں اور عورتوں کے بالوں کا رنگ تیس کی دہائی میں تبدیل ہونا شروع ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن عمر بڑھنے کے علاوہ ذہنی دباؤ بھی اس عمل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس تحقیق کے پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس دریافت کے باوجود وہ اس بات کی یقنی طور پر وضاحت نہیں دے سکتے کہ ذہنی دباؤ اور بالوں کا سفید ہونے میں کیا تعلق ہے۔

برازیل کی یونی ورسٹی آف ساؤ پاؤلو اور امریکہ جی ہارورڈ یونی ورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی جس میں محققین نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ تعلق میلانوسائٹ خلیوں کی وجہ سے ہو، جو میلانن پیدا کرتے ہیں اور جسم میں بالوں اور جلد کی رنگت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ہارورڈ یونی ورسٹی کی محقق اور اس تحقیق پر کام کرنے والی پروفیسر یاسیہ سو نے کہا کہ 'ہم اب یہ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ذہنی دباؤ بالوں اور جسم کا رنگ تبدیل کرنے کا باعث ہے۔'

WILLIAM A GONCALVES
چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا کہ کالے بالوں والے چوہوں کے بالوں کا رنگ سفید ہو گیا

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ چوہوں میں دوران تجربہ جسم میں ایڈرینالین نامی رطوبت نکلتی ہے جس کی وجہ سے حرکت قلب میں تیزی آتی ہے اور فشار خون میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ اس عمل کے ہونے سے میلانن خلیے کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

پروفیسر یاسیہ سو نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ 'ذہنی دباؤ صرف جسم کے لیے مضر ہوتا ہے لیکن ہم نے اس تجربے میں دیکھا کہ اس کے منفی اثرات ہماری سوچ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ان چوہوں میں صرف چند دن کے دوران ہی رنگ کو پیدا کرنے والے تمام خلیے ضائع ہو گئے تھے اور انھیں آپ دوبارہ پیدا نہیں کر سکتے۔'

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر یاسیہ سو کہتی ہیں کہ ہماری اس دریافت سے صرف پہلی منزل طے ہوئی اور ابھی بہت طویل سفر باقی ہے جس کے بعد جا کر ہم انسانوں کے لیے بالوں کو سفید ہونے سے روکنے کے لیے کوئی علاج ڈھونڈ سکیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.