ماہرہ خان کو بلا وجہ اہمیت دی جاتی ہے‘ میری اداکاری کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا‘ میرا

لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو بلا وجہ اہمیت دی جاتی ہے‘ پاکستان میں کوئی بھی میری اداکاری کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔

میرا کا کہنا تھا کہ نمبر ون کی جنگ پہلے بھی تھی، آج بھی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی۔ میرے حساب سے کوئی بھی نمبر ون اپنے کردار، کام اور رویے کی وجہ سے بنتا ہے۔ چھوٹی سکرین پر کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے ٹی وی کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا کہ تاہم اب میں ٹی وی کو سنجیدگی سے لوں گی۔ اس سال میں بہت سارے ڈرامے کروں گی، پروگرام کی میزبانی کروں گی، انٹرویوز بھی دوں گی۔

میرا نے کہا کہ ٹی وی میں بہت بڑا مافیا ہے جو کام نہیں کرنے دیتا۔ ایک سوال پر میرا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے ہر لابی انہیں سپورٹ کر رہی ہے میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں، لیکن میرے حصے کا کام بھی انہی کو دے دیا جاتا ہے۔

فلم کا میڈیم ہو یا ٹی وی میرے ساتھ زیادتی ہوئی، میرے کردار دوسروں کو دیے جاتے ہیں۔ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئیں جبکہ میں اپنی اداکاری اور فلموں کی وجہ مشہور ہوئی ہوں۔ اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے، ایسا کوئی پاکستان میں نہیں ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.