نیٹ فلکس کی جانب سےوالدین کے کنٹرول پر مبنی نئےاقدامات

نیٹ فلکس نے پاکستان سمیت اپنے عالمی صارفین کے لیے والدین کے کنٹرول پر مبنی متعدد نئے اقدامات (ٹولز) متعارف کرائے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیٹ فلکس کی جانب سے متعارف کرائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

ان اقدامات میں ایسے انفر ادی پروفائلز جن کو بچوں کی رسائی سے دور رکھنے کے لیے پن کے ذریعے محفوظ بنایا جاسکے گا ، ایسے فلٹرز بنائے کی سہولت جن کے ذریعے بچوں کو ایسے شوز اور فلمیں دیکھنے سے محفوظ رکھا جاسکے گا جو ان کی عمر کے لیے مناسب نہیں ہیں ۔

انفرادی پروفائلزمیں محدود کئے گئے مواد کو کسی بھی جگہ نظر آنے سے روکنا ، بچوں کے لیے بنائے گئے پروفائلز کی منیجمنٹ اور ان میں آٹو پلے کے آپشن کو غیر فعال کرنا شامل ہے۔

ان اقدامات کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کو نیٹ فلکس پر پر موجود مواد کو بہتر انداز سے استعمال کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔

یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں اٹھائے گئے ہیں جب کروناوائرس کی وجہ سے بچے اپنا وقت گھر میں گزار رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7