آپ بھی وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو جانیں کہ کس طرح ایک نوجوان نے کم از کم وقت میں اپنا 37 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

image

آج کل موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا۔ نوجوانوں کے لئے بھی یہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ کیسے اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں۔

ایسے ہی ایک نوجوان کی کہانی جانیں جس یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے مگر اس کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت اس کا مذاق اڑایا جاتا تھا اور لوگ اسے وزن کم کرنے کی ٹپس دیا کرتے تھے۔

بھارتی طالبِ علم سشانت شری واستوو نے لوگوں کی باتوں کو انتہائی سنجیدہ لیا اور وزن کم کرنے کی یہ ٹپ استعمال کرنا شروع کردی اور تھوڑے ہی وقت میں ان کا حیرت انگیز طور پر 37 کلو وزن کم ہوگیا۔

سشانت کے مطابق:

٭ ناشتے میں ایک کپ بلیک کافی اور چار ابلے ہوئے انڈے استعمال کئیے۔

٭ دوپہر میں ایک کپ دہی، چار روٹیاں دالوں کے ساتھ اور کم گھی کا پکا ہوا ہری سبزیوں کا سالن کھاتے تھے۔

٭ رات کے کھانے میں بھی چار روٹیاں مگر ابلی ہوئی چکن اور دو انڈے ابلے ہوئے استعمال کئے۔

٭ اس کے ساتھ انھوں نے روزانہ دن میں ایک گھنٹہ کثرت کے لئے وقف کردیا۔

سشانت کہتے ہیں کہ انھوں نے صرف اسی کھانے کو اپنی روٹین بنا لیا اور روزانہ ورزش کی، ان کا وزن آٹھ ماہ میں ہی اتنا کم ہوگیا کہ وہ خود بھی سوچ نہیں سکتے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.