چاند کیلئے ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور ناسا سے انعام پائیں، بھاری انعام کی شاندار پیشکش کر دی گئی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسانے ایک بیان میں کہاکہ جو شخص مائیکرو گریویٹی اور چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا اسے 20 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔یہ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سب سے بہترین ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنائے گا جب کہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ناسا

نے بتایا کہ اس ٹوائلٹ کا

ڈیزائن بنانے کے لیے چند بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنانا پڑے گا یعنی ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4.2 کیوبک فٹ سے بڑا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس میں 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز ہونے کی گنجائش ہو۔ناسا کا کہنا تھا کہ جب خلاباز اپنے کیبن میں موجود ہوتے ہیں تو وہ اپنے اسپیس سوٹس کو اتار دیتے ہیں اور انہیں بھی وہاں بیت الخلا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وہ تمام ضروریات موجود ہوں جو گھروں میں ہوتی ہیں۔ناسا کے مطابق ٹوائلٹ ڈیزائن چیلنج کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

157